عمران خان گھر نہیں جیل جائے گا، آٹا ،چینی اور دوائی چوری کا حساب لیں گے: بلاول 

49

 

لالہ موسیٰ: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری منزل اب بہت قریب ہے۔ عمران خان نے گھبرا کر گالیاں دینا شروع کردی ہیں۔ عمران خان گھر نہیں جیل جائے گا اس سے چوری اور ڈاکے کا حساب لیں گے۔

 

لالہ موسیٰ میں پیپلز پارٹی کے حکومت کے خلاف عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو ایسے ہی گھر نہیں جانے دیں گے ان سے آٹا ، چینی اور ادویات چوری کا حساب لیں گے اور وہ جیل جائیں گے۔

 

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج روات میں رات گزاریں گے کل ہم ڈی چوک اسلام آباد پہنچیں گے وہاں پہنچ کر کٹھ پتلی عمران خان سے فارن فنڈنگ اور دیگر چیزوں کا حساب لیں گے۔ عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر عمران خان گھبرا گیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کبھی سنا ہے کہ یوٹرن لینا لیڈر کی نشانی ہوتی ہے جو یوٹرن لیتا ہے وہ منافق ہوتا ہے۔ پنڈی کا شیطان کہتا ہے کہ عمران خان تو گھر نہیں بیٹھے گا وہ ٹھیک کہتا ہے کہ وہ گھر نہیں بلکہ جیل میں بیٹھے گا۔

تبصرے بند ہیں.