عمران خان کے سیاسی حالات برے ہیں: فیاض الحسن چوہان کا اعتراف 

48

 

لاہور: پنجاب کے وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے تسلیم کیا ہے عمران خان کے سیاسی حالات برے ہیں۔

 

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ میں اچھے وقت میں بھی اپنے لیڈر عمران خان کے ساتھ تھا اور اب برے سیاسی حالات میں بھی اپنے قائد کے حکم اور پالیسی کے تابع ہوں۔

 

 

فیاض الحسن چوہان  نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن ہر دو صورتوں میں اپنے قائد عمران خان کے شانہ نشانہ کھڑا ہوں۔ انہوں نے شعر بھی لکھا کہ

 

صلح ہو کہ جنگ ہو عمران خان کے سنگ ہو

سب ہمیں پسند ہے خون ہو کہ رنگ ہو۔۔!!

تبصرے بند ہیں.