آریان خان جلد ہی شوبز میں بطور رائٹر و فلم ساز انٹری دیں گے، بھارتی میڈیا

68

ممبئی: بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان جلد ہی شوبز میں بطور رائٹر و فلم ساز انٹری دیں گے۔

 

رپورٹس کے مطابق آریان ’ایمازون پرائم‘ کی ویب سیریز جب کہ والد شاہ رخ کی فلم پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چلی‘ پر کام کررہے ہیں۔ آریان کی ویب سیریز زندگی میں مشکل اور کٹھن حالات کا مقابلہ کرنے والے کرداروں پر مبنی ہوگی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے کئی انٹرویوز میں ناصرف آریان بلکہ شاہ رخ بھی بتا چکے ہیں کہ ان کے بیٹے کو اداکاری کا شوق نہیں البتہ اس کی دلچسپی فلم ساز بننے میں ہے۔

 

اس کے علاوہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی شوبز میں انٹری پہلے ہی ہوچکی ہے جبکہ وہ زویا اختر کی ویب سیریز سے اداکاری کا آغاز کریں گی اور کہا جارہا ہے کہ آریان خان کی ویب سیریز یا فلموں میں بہن سہانا بھی نظر آئیں گی۔

 

گزشتہ برس منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد آریان مسلسل خبروں میں رہے تاہم اب ان کے حوالے سے اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ وہ جلد ایک ویب سیریز اور کچھ فیچر فلمیں بنا رہے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.