لندن: شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے بچوں پرجنسی حملوں کے جرم میں لارڈ نذیر احمد کو ساڑھے 5 سال قید کی سزا سنا دی۔
شیفیلڈ کراؤن کورٹ میں لارڈ نذیر احمد پربچوں پرجنسی حملوں کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔ لارڈنذیرپر70 کی دہائی میں ایک لڑکے پر جنسی حملے اورلڑکی کے ریپ کی کوشش کا الزام تھا۔
لارڈ نذیر نے الزامات کی تردید کی تھی اور فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ان کے دوبڑے بھائیوں پربھی الزامات عائد کیےگئے تھے لیکن ٹرائل کیلئے ان فٹ قراردیےگئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ مرد نے نذیراحمد سےلارڈ کا خطاب واپس لینےکا مطالبہ کیا۔ خطاب پارلیمنٹ کے ایکٹ سے واپس لینا ممکن ہے لیکن فی الحال ایسا کوئی ایکٹ موجودنہیں۔
اس حوالے سے برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ نذیر احمد لارڈز سے مستعفی ہو چکے اور اب وہ ہاؤس کے رکن نہیں۔
تبصرے بند ہیں.