اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر سے زائد رقم جمع کرانے پر سیالکوٹ کی تاجر برادری اور راجکو انڈسٹریز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں سیالکوٹ کی تاجر برادری کو خراج تحسین پیش کرتا چاہتا ہوں جس نے پریانتھا کمار کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں ایک لاکھ ڈالر جمع کرائے ۔
I want to appreciate the Sialkot business community for transferring $ 100,000 to account of Priyantha Kumara's widow & Rajco Industries for transferring monthly salary of $ 2000 to her account – which they will do for 10 yrs.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 18, 2022
وزیراعظم نے مزید لکھا کہ اس کے علاوہ راجکو انڈسٹریز کو بھی خراج تحسین پیش کروں گا جس سے ماہانہ تنخواہ پریانتھا کمار کی بیوہ کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی ہے جس نے اعلان کیا ہے کہ وہ 10 سال تک یہ سیلری دیتے رہیں گے۔
تبصرے بند ہیں.