میڈیا ریونیو میں اضافے سے متعلق ٹوئٹ ‘فیک نیوز ‘قرار دینے پر فواد چوہدری کا ردِ عمل

59

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا میڈیا ایسی ایشنز  کی  جانب سے  پاکستان میں میڈیا کے ریونیو میں 2018 سے 2021 کے دوران  600 فیصد تک اضافے کے ٹوئٹ کو ‘فیک نیوز’ قرار دینے پر  ردِ عمل آگیا۔

فواد چوہدری نے اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے ان کی بات درست ہو اور  اعداو شمار غلط ہوں لیکن اس کو غلط ثابت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اپنے اکاؤنٹس اوپن کریں

 

قبل ازیں فواد چوہدری کے  گزشتہ روز  پاکستان میں میڈیا ریونیو  میں اضافے سے متعلق ٹوئٹ پر پاکستان نیوز پیپر سوسائیٹی ( اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز( سی پی این ای) اور پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کی جانب سے مشترکہ بیان جاری کیا تھا، جس میں  وفاقی وزیر کے ٹوئٹ کو  کو بے بنیاد اور فیک نیوز قرار دیا گیا تھا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز  فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا  کہ پاکستان میڈیا کے ریونیو میں 2018 سے 2021 تک 600 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے جو میڈیا انڈسٹری کیلئے انتہائی خوش آئند بات ہے ۔

 

فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میڈیا کے ریونیو میں اضافہ خوش آئند ہے ،وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معیشت مستحکم نہ ہو تو اشتہارات میں اتنا اضافہ کیسے ممکن ہے؟


تبصرے بند ہیں.