کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ حرا مانی کیخلاف ان کی سابق منیجر نزہت جعفری نے شکایت درج کرانے کے لیے کراچی پولیس سے رجوع کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی سابقہ منیجر کی جانب سے پولیس کو درج کرائی گئی اپنی شکایت میں نزہت نے انکشاف کیا کہ حرا مانی نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی ناروا سلوک اختیار کیا, انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اداکارہ کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم پولیس نے حرا مانی پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ان کے سابق منیجر سے ثبوت مانگ لیے ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ حرا مانی کا شمار ملک کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے اور اس سے قبل اداکارہ کے حوالے سے اس قسم کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا ہے ۔
اداکارہ حرا مانی اپنی بہترین اداکاری اور شاندار صلاحیتوں کی بدولت کم وقت میں ہی بڑی تعداد میں نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی لوگوں کو اپنا مداح بنا چکی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.