پرویز خٹک ،عمران خان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ،مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا

43

لاہور:تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حما د اظہر ،پرویز خٹک اور وزیر اعظم عمران خان کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلہ کے بعد مریم نواز کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا  عمران خان صاحب کی اپنی جماعت وزیرِ اعظم ہوتے ہوئے ان کے ساتھ جو سلوک کررہی ہے جھوٹے،سازشی اور ظالم شخص کا یہی انجام ہوتا ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر اکائونٹ پر وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا  چند دن کی وزارت عظمی کی خاطر جرائم سے اپنے ہاتھ رنگ لینا اور نشانِ عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے۔

انہوں نے کہا یہ ابھی صرف شروعات ہے ،حکومت گرانے کیلئے کوئی بھی طریقہ آزما نا چاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.