کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کے سپریم کورٹ میں تعیناتی سے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تاثر ابھرے گا۔
بلاول بھٹو نے جسٹس عائشہ ملک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند ہو گا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون کو عدالت عظمیٰ میں تعینات کیاجائے گا جس سے اقوام عالم میں ملک کا مثبت امیج ابھر ے گا۔
پی پی چئیر مین نے کہا کہ جسٹس عائشہ کی ملک کی اعلیٰ ترین عدالت میں ترقی مستقبل میں خواتین کی ترقی کے نئے امکانات پیدا کرے گی، یہ خواتین کے مساوی حقوق کی جانب بڑا قدم ہے۔
We welcome the nomination of Justice Ayesha Malik to the Supreme Court of Pakistan. Justice Malik, who completed her LL.M. from Harvard Law School, will become the first woman in the Pakistan Supreme Court's 74-year history.
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) January 7, 2022
دوسری جانب گزشتہ روز اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے بھی اپنی ٹویٹ میں ہارورڈ لاء اسکول سے فارغ التحصیل جسٹس عائشہ ملک کو مبارکباد دیتے ہوئےپاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔
سفارت خانے نے لکھا کہ ہم جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں نامزدگی کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک جنہوں نے اپنا ایل ایل ایم ہارورڈ لاء سکول سےمکمل کیا ،سپریم کورٹ آف پاکستان کی 74 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون جج بنیں گی۔
تبصرے بند ہیں.