بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

73

کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے۔ 
سی ڈی ٹی ترجمان کے مطابق اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔ 
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے 2 کلو 400 گرام دھماکا خیز مواد، 2 الیکٹرک ڈیٹونیٹرز اور 1900 گرام نٹ بولٹ برآمد ہوئے ہی جبکہ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.