میانوالی: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ میانوالی کے موقع پر دیگر شہروں سے آنے والی بسوں کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اردگرد تمام کاروباری مراکز بھی بند کرا دئیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے میانوالی میں جلسے اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جنرل بس سٹینڈ مکمل طور خالی کروانے کیساتھ ساتھ میانوالی میں دوسرے شہروں سے آنے والی مسافر بسوں کا شہر میں داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے جلسہ گاہ کے اردگرد تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بھی بند کرا دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج اپنے آبائی حلقے میانوالی کا دورہ کریں گے اور متعدد منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے، جبکہ نمل یونیورسٹی میانوالی میں طلباءسے بھی خطاب کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.