چٹا گانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش کیخلاف پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 286 رنز پر آؤٹ

123

چٹاگانگ: چٹا گانگ ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کیخلاف  پاکستان کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 286 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستا ن کی جانب سے 146 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم نے بہترین کم بیک کرتے ہوئے پوری پاکستانی ٹیم کو 286 رنز پر آؤٹ کر لیا اور 44 رنز کی برتری حاصل کر لی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 وکٹیں لیں۔
پاکستان کی جانب سے عابد علی نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 113 رنز کی اننگز کھیلی ،  جبکہ عبداللہ شفیق نے 52 رنز بنائے جبکہ اظہر علی بغیر کوئی رن بنائےپہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوگئے ، کپتان بابر اعظم بھی صرف 10 رنز بنا سکے ، فواد عالم 8، محمد رضوان 5  اور فہیم اشرف نے 38 رنز سکور کیے۔

تبصرے بند ہیں.