بشری انصاری کا’بیلی ڈانسر’ کو مشورہ

165

لاہور( ویب ڈیسک ): ورسٹائل اداکارہ بشریٰ انصاری نے ماضی کی یادگار تصویر دلچسپ عنوان کیساتھ شئیر کر دی۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ  بشری انصاری  اپنے نٹ کھٹ انداز کی وجہ سے مداحوں میں خاص مقبولیت رکھتی ہیں، تاہم اب  اداکارہ نے ماضی میں ایک بیلی ڈانسر کیساتھ بنائی تصویر  شئیر کر دی ہے ۔ بشری انصاری نے تصویر کے ساتھ دلچسپ عنوان دیتے ہوئے لکھا  کہ ‘میں نے ڈانسر کو سکھایا کہ کیسے پورے کپڑوں میں بھی ڈانس ہو سکتا ہے، اسکی شکل تو دیکھیں’


بشری انصاری کے مطابق یہ تصویر ملائشیا میں کھینچی گئی تھی، تصویر میں ڈانسر کو انتہائی مختصر لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، جس کو بشری انصاری مکمل پہناوے میں ڈانس کرنے کا طریقہ دکھاتی نظر آرہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.