اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے تحریک انصاف جمہوریت کی مضبوطی اور فرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کروانا چاہتی ہے
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ ہم ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروا کر ملک سے دھاندلی کا لفظ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ مستقبل میں جمہوریت مضبوط ہو اور کسی پارٹی کو دھاندلی جیسے الزامات نہ لگانا پڑیں۔ ہم نے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے کوشش کی ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف ہوں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زیراعظم عمران خان خلوص نیت سے ملکی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کا م کررہے ہیں ۔ قوم ساتھ دے انشاء اللہ جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے ۔ ماضی میں حکمرانوں نے پیسہ لوٹا جبکہ وزیراعظم عمران خان غریب عوام پر خرچ کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی صفوں میں اتحاد ہے جبکہ اپوزیشن کی صفوں میں کھلبلی ہے ۔ تحریک انصاف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی ۔ جمہوریت اس وقت مضبوط ہوگی جب اندرون وبیرون ملک تمام افراد کو ووٹ کا حق دیا جائے ۔ اوور سیز بیرون ملک سے اربو ں روپے کا زر مبادلہ بھیج سکتے ہیں ووٹ کیوں نہیں دے سکتے؟
تبصرے بند ہیں.