ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں، نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے، بلاول بھٹو

95

سکھر: بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں۔

 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کے صاحبزادے و ایم پی اے فرخ شاہ کو ضمانت کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ظلم کی زنجیریں ٹوٹ رہی ہیں اور نیب گردی کا خاتمہ نوشتہ دیوار ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے اور ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے، خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جبکہ نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں۔

 

اس سے قبل سکھر میں احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بعد ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کی بھی ضمانت منظور کر لی۔ احتساب عدالت نے ان کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ 

 

فیصلہ احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے دیا۔ فرخ شاہ وکیل نے بتایا کہ عدالت نے ان کے موکل کی ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی ہے۔ عدالت کا وقت پورا ہونے کی وجہ سے رہائی کا عمل پیر کو ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.