وزیر آباد دھرنا ختم کرتے ہی تحریک لبیک پاکستان نے بڑا اعلان کر دیا

119

اسلام آباد:تحریک لبیک پاکستان نے بالآخر وزیر آباد دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ساتھ اپنے کارکنوں کو بڑی خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے معاہدے کے  تقریبا 50 فیصد حصہ پر عمل در آمد کر دیا ہے ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق تحریک لبیک پاکستان نے حکومت کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد وزیر آباد سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ،تحریک لبیک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے 50 فیصد معاہدے پر عملد ر آمد کر دیا ہے جس کے بعد ہی وزیر آباد کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

قائدین کا کہنا ہے  حکومت نے مفتی منیب الرحمان کے ساتھ معاہدے پر50فیصدعمل درآمدکردیاجس کے بعددھرناوزیرآبادسے ختم کیا جارہا ہے ،انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکا اپنے اپنے شہروں کو واپس چلے جائیں ۔

تبصرے بند ہیں.