اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میری کسی سیاستدان سے ذاتی لڑائی نہیں ہے میری جنگ صرف کرپشن کیخلاف ہے ،کسی سے کوئی ذاتی ذشمنی نہیں اس لیے اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملائوں گا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا جب کوئی تہدیب اوپر جاتی ہے تو اسکالرز ماڈل بن جاتے ہیں،اسکالر غلط راستے پر چل پڑیں تو زوال شروع ہو جاتا ہےکیونکہ اسکالرز قوم کے نظرییے کا تحفظ کرتے ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا سب کہتے ہیں میں دو بڑے خاندانوں کے پیچھے کیوں پڑا رہتا ہوں ،ان سے ہاتھ ملا لیں معاملات حل ہو جائینگے لیکن میں نے کہا ایسے لوگوں سے ہاتھ نہیں ملاتا جن پر کرپشن کے کیسز ہوں ،مغربی معاشرہ صرف اسی لیے ہمارے سے آگے ہے کہ وہاں کرپشن کیخلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جا تا ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا مغرب میں پہلے فکری انقلاب آیا تھا،مغرب کی پارلیمنٹ میں پیسہ نہیں چلتا ،ہمارے ہاں یہاں سینٹ الیکشن میں پیسہ ادھر اسے اُدھر ہو تا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
تبصرے بند ہیں.