پاکستان کا آج نمیبیا سے ٹاکر ا ، ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع

148

 

ابوظہبی : یو اے ای میں جاری ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم اپنا چوتھا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیلے گی۔ ٹیم میں 2 تبدیلیاں متوقع ہیں۔

 

نیو نیوز کےمطابق میچ کے لیے ٹیم میں دو تبدیلیوں کا بھی امکان ہے۔  عماد وسیم اور حسن علی کی جگہ محمد نواز اور وسیم جونیئر پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔

 

آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل تین فتوحات سمیٹنے والی پاکستان ٹیم نے گزشتہ روز چوتھے میچ کےلیے بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔

 

حسن علی پریکٹس کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے، مسلسل تین فتوحات کے بعد دو دن کا آرام ملا لیکن آج کھلاڑیوں نے بھرپور ٹریننگ کی۔

 

پاکستان ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے حتمی فیصلہ میچ قبل ہوگا۔ پاکستان اور نمیبیا کے درمیان  میچ ابوظبی میں شام 7 بجے ہوگا۔ کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم باضابطہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔انگلینڈ سری لنکا کو شکست دے کر پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے تین میچوں میں فتح سمیٹی ہے۔ قومی ٹیم نے بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کو ہرایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.