شہباز شریف نے صدر ایردوان کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کر دی

86

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے برادر ملک ترکی کی حکومت اور عوام کو ان کے یوم جمہوریہ پر دل کی گہرائیوں سے مبارک پیش کی ۔

اپنی ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ صدر ایردوان کی قیادت میں ترکی تیزی سے علاقائی قوت بن کر ابھر رہا ہے ۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان مذہب اور محبت کے رشتے استوار ہیں ۔

 

واضح رہے کہ ترکی میں آج یوم جمہوریہ ، ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان نے یوم جمہوریہ کی خوشی میں استنبول کے اتاترک ایئر پورٹ پر نیشنل گارڈن قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

 

استنبول میں یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام پبلک ٹرانسپورٹ عوام اور سیاحوں کے لیے مفت چلے گی ۔ شہر میں چلنے والی تمام پبلک بسیں ، فیریز ، ٹرامز اور میٹرو مسافروں سے کرایہ نہیں لیں گے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.