کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق حکومت کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا 

122

اسلام آباد:وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا جب تک مذہبی تنظیم کے لوگ سڑکیں خالی کرکے پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مجرموں کو انتظامیہ کے حوالے نہیں کرینگے اس وقت تک مذاکرات نہیں ہونگے۔

 

‏وزیراطلاعات فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ واضع کر چکے ہیں جب تک کالعدم جماعت کے لوگ سڑکیں خالی نہیں کرتے اور پولیس کو شہید کرنیوالے مجرموں کو اداروں کے حوالے نہیں کیا جاتا کوئ مذاکرات نہیں ہو سکتے ۔

 

انہوں نے اپیل کی کہ محب وطن لوگ اس احتجاج سے خود کو لاتعلق کریں اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور ریاست کیخلاف دہشت گردی کا حصہ نہ بنیں۔

تبصرے بند ہیں.