جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس ، دفاعی افواج کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

79

 

راولپنڈی :  جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس کی صدارت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں تینوں سروسز چیفس نے شرکت کی جس میں مختلف سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تیزی سے بدلتی صورتحال اور پیشرفت کے تناظر میں تزویراتی و روایتی پالیسیوں پر بات ہوئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  خطے میں دیرپا ترقی کے لئے افغانستان میں امن کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔درپیش چیلنجز، تینوں مسلح افواج کے ورک پلان اور آپریشنل تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

عسکری قیادت نے دفاعی افواج کی تیاریوں پر مکمل اطمینان اور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آفس سٹاف کمیٹی نے کہا کہ  جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز قومی امنگوں کے مطابق کام کر رہا ہے تاکہ پاکستان کے دفاع اور قومی سلامتی کا تحفظ کیا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.