ڈاکٹر نعما ن کی شعیب اختر سے بدتمیزی ،وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایکشن لے لیا 

357

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے ڈاکٹر نعمان  کی  شعیب  اختر سے بدتمیزی  پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  رپورٹ طلب کرلی ہے ،وزارت اطلاعات کو قومی ہیرو کیساتھ ہونے والی بدتمیزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعظم عمران خان نے شعیب اختر سے ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی پر  برہمی اظہار کرتے ہوئے  وزارت اطلاعات سے معاملے پر رپورٹ مانگ لی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ قومی ہیرو کے ساتھ کی گئی تذلیل ناقابل برداشت ہے،وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو ذمہ داران کے سخت کارروائی کی ہدایت بھی کی  ہے۔

تبصرے بند ہیں.