لاہور :ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل ہی جیتنے والی ٹیم کا نام سامنے آگیا ،پاکستان سابق ٹیسٹ کرکٹر ظہیر عباس نے اپنا’’ اوپینین ‘‘دیتے ہوئے کہا کہ دیکھنا یہ ضروری نہیں کہ دونوں ٹیموں میں کس کا ریکارڈ اچھا ہے ،درست بات یہ ہے کہ جو بھی ٹیم اچھا کھیل کھیلے گی جیت اُسی کی ہو گی ۔
بھارت کے مایہ ناز کرکٹر کپل دیو نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ فیلڈنگ میں بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت اچھی ہے لیکن پھر بھی میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ پاکستان سے جیت پائے گی یا نہیں لیکن بھارتی ٹیم میں اتنے اچھے کھلاڑی ہیں کہ وہ ٹورنامنٹ جیت سکتے ہیں ،کپل دیو نے کہا جہاں تک ٹیم پاکستان کی بات ہے تو اس میں ایک کھلاڑی ایک میچ تو جتوا سکتا ہے لیکن پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ نہیں جیت سکتی ۔
پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بائولر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان ماضی کی طرح اچھے بائولرز کو میدان میں اُتارتی ہے تو یقینی طور پر پاکستان بھارت کیخلاف میچ جیت سکتا ہے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے جب جب پاکستانی بائولرز نے بھارتی کھلاڑیوں کو جلدی آؤٹ کیا ہے پاکستان میچ جیتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.