ممبئی :منشیات کیس میں گرفتار آریان خان والدین سے بات کر تے ہوئے روپڑے ۔ منشیات کیس میں گرفتاری کے 12 روز بعد آریان خان کی پہلی مرتبہ والدین سے ویڈیو کال پر بات کرائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے آریان خان کی والدہ گوری خان اور والد شاہ رخ خان سے ویڈیو کال پر بات کرائی ہے ۔
آریان خان نےوالدین سے دوران گفتگو روپڑے اس موقع پر شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ بھی جذباتی ہوگئے ۔ آریان نے والدین سے دس منٹ تک بات کی اور ان کو جیل کے حالات کے بارے میں آگاہ کیا ۔
قیدیوں کی جیل سے اہل خانہ اور وکیل سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی سہولت بھارت میں کورونا پابندیوں کے دوران متعارف کروائی گئی تھی تاکہ قیدیوں کو کورونا کے ممکنہ اثرات سے بچایا جاسکے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریان کو سماعت کے بعد عدالت سے جیل منتقل کیا گیا جہاں آریان نے جیل انتظامیہ کو گفتگو کے لیے اپنی والدہ کا نمبر دیا تھا، جیل حکام نے گوری اور شاہ رخ سے ان کے بیٹے کی ویڈیو کال پر بات کرائی۔
یاد رہے کہ جیل قواعد و ضوابط کے مطابق زیر سماعت مقدمے میں لائے گئے ملزمان تحویل کے دوران مہینے میں 2 سے 3 مرتبہ اپنے اہل خانہ اور وکیل سے بات چیت کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ این سی بی نے 2 اکتوبر کو ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔عدالت نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کی ہے جس کے بعد اب آریان کو مزید وقت جیل میں گزارناہوگا۔
تبصرے بند ہیں.