امت شاہ نے ایک بار پھر سر جیکل سٹرائیک کا دعویٰ کر دیا

135

نیو دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بی جے پی حسب روایت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ، بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ سر جیکل سٹرائیک کے کھوکھلے دعوے کرنے لگے ۔ بی جے پی حکمران کی جانب سے بھارتی عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔

 

مودی سرکار نے ماضی کے واقعات سے سبق نہیں سیکھا ، ایک بار پھر سر جیکل سٹرائیک کے کھوکھلے دعوے کر دیئے ۔ پہلے بالاکوٹ پر دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ، پھر ابھی نندن کی گرفتاری نے منہ کالا کیا ، اُس کے بعد چینی فوج کے ہاتھ درگت بنوائی ۔

 

بھارتی لیڈر اپنی خفت مٹانے کیلئے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف زہر اُگلنے لگے ۔ بھارت کو کسی نئے فالس فلیگ آپریشن کا سوچنے سے پہلے یاد رکھنا چاہیے کہ پلواما ڈرامے کے بعد پاکستان کے ہاتھوں کیسی ذِلت اُٹھائی ۔

 

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کو غیرذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیدیا ، انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کا بیان خطے میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش اور مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف انسانی حقوق کی منظم خلاف ورزیوں سے دنیا کی توجہ ہٹانے کا حربہ ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.