لاہور: صوبہ بھر میں زیادتی کے واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ شیخوپورہ میں سرکاری سکول کے خاکروب نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا ۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گورنمنٹ گرلزہائی سکول ہاوسنگ کالونی کے خاکروب نے پانچویں جماعت کی 10 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا جس نے اس واقعے سے متعلق اپنی والدہ کو آگاہ کیا بعد میں پولیس نے والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم یونس مسیح کو گرفتار کر لیا ۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں یہ ثابت ہو گیا ہے کہ اُس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے ۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے بادامی باغ میں انیس سالہ بھائی نے اپنی پندرہ سالہ بہن کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ، متاثرہ لڑکی آمنہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ ذہنی مریض ہے جبکہ اس کا بھائی انس کئی مہینوں سے اُسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ آمنہ نے اپنی دوست کے گھر جا کر پولیس کو 15 پر اطلاع دی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.