کراچی: پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا کے والد قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ خیال رہے کہ محمد عثمان فاروقی سابق چیئرمین پاکستان سٹیل ملز بھی رہ چکے ہیں۔
اطلاعات ہیں کہ محمد عثمان فاروقی کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی قیادت نے شرمیلا فاروقی کے والد کے انتقال پر ان کیساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے والد کا ہاتھ تھامے ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ میرے والد کا انتقال ہو گیا ہے۔
Together forever Papa.. your heart will beat with mine… إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ pic.twitter.com/jbE1P6fbTm
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) October 12, 2021
پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔
تبصرے بند ہیں.