راولپنڈی : 24 ویں آسیان ریجنل فورم کی ڈیفنس یونیورسٹیز کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں ڈیفنس یونیورسٹیز، کالجزاورانسٹی ٹیوشنز کے سربراہان شریک ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق این ڈی یو میں 4 سے 7 اکتوبر تک فورم میں پاکستان، ملائیشیا کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیردفاع پرویزخٹک نے اہم خطاب کیا۔
وزیردفاع پرویزخٹک نےسیکیورٹی اسٹڈیز،فروغ امن اور تحقیق کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی، علاقائی سطح پر فروغ امن کیلئےپرعزم ہے، پاکستان نےدہشت گردی کیخلاف جنگ میں عالمی سطح پر کردار ادا کیا، تمام تنازعات کا پرامن طور پر حل چاہتے ہیں، پاکستان ہر طرح کی دہشت گردی کیخلاف ہے۔
تبصرے بند ہیں.