اسلام آباد:تحریک انصاف کی حکومت نے الیکشن تیاریاں شروع کردیں ،عوام کو آئندہ سال بجلی کی بہترین سپلائی کیلئے اہم فیصلے کر لیے گئے ،اگلے سال بجلی کے 34 لاکھ 69 ہزار 448 نئے کنکشنز دینے کا منصوبہ کر لیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق نئے کنکشنز کیلئے بجلی کی مجموعی کھپت کا تخمینہ 10ہزار 557 میگاواٹ ہے ،آئندہ ایک سال میں بجلی کے 22 ہزار 823 نئے انڈسٹریل کنکشنز دینے کی تجویز ہے ۔
انڈسٹریل کے علاوہ نئے کنکشنز کیلئے بجلی کی کھپت کا تخمینہ 8572 میگاواٹ ہے ،نئے انڈسٹریل کنکشنز کیلئے بجلی کی کھپت کا تخمینہ 1985 میگاواٹ ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے لاکھوں غیر قانونی کنکشنز منقطع کرنے کا پلان بھی تیار کرلیا گیا ہے ۔
آئندہ ایک سال میں بجلی کے 2 لاکھ 66 ہزار 433 غیر قانونی کنکشنز منقطع کرنے کی تجویز ہے ،بجلی کے ہزاروں نادہندگان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے ، 26 ہزار 119 نادہندہ گان کے خلاف ایف آئی آرز درج کرنے کا منصوبہ ہے ،،نقصانات والے 645 فیڈرز کم کرنے کی بھی تجویز ہے ۔
تبصرے بند ہیں.