کوئٹہ :وزیر اعلیٰ جام کمال کیخلاف ناراض اراکین نے اپنا حتمی فیصلہ سنا دیا ،جام کمال کے پاس خود وزارت اعلیٰ چھوڑنے کیلئے اکتوبر کے پہلے ہفتے تک کی مہلت ہے جس کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا ۔
ذرائع ناراض اراکین کے مطابق اس وقت وزیر اعلیٰ جام کمال کے پاس استعفیٰ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے ،جام کمال کے پاس خود وزرات اعلیٰ چھوڑنے کے لیےاکتوبر کے پہلے ہفتے تک کی مہلت ہے ، اراکین کا کہنا تھا کہ ہمیں جام کمال کیساتھ کام کرنے کیلئے اب تک دبائو ڈالا جا رہا ہے ،ہمیں کہا جا رہا ہے کہ جام کیلئے کوئی راستہ نکالیں ،ناراض اراکین نے کہا کہ ہم دبائو قبول کرنے کے بجائے دبائو ڈالنے والوں کو قائل کر رہے ہیں کہ جام کمال کیساتھ چلنا اب ممکن نہیں رہا ۔
ناراض اراکین نے مزید کہا کہ جام کمال نے جب تین سال میں وزراءاور اراکین اسمبلی کو عزت نہیں دی تو آئندہ ان پر کیسے یقین کیا جائے،اب بھی جام کمال کو اس لیے وقت دیا کہ وہ باعزت طریقے سے چلا جائے ،جام کمال اور ان کے حامی چند وزراءناراض اراکین کو منانے کے لیے رابطے کررہے ہیں،لیکن ایک بات طے ہے جام کمال ناراض اراکین کو منانے کی لا حاصل کوششیں کر رہے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.