چیف الیکشن کمشنر کا نام حکومت نے تجویز کیا تھا، اپوزیشن نے قبول کیا: احسن اقبال

131

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کا نام حکومت نے تجویز کیا تھا ، اپوزیشن نے قبول کیا ۔ حکومت کردار کشی میں اپنی ناکامی چھپاتی ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی کھیلوں پر مشتمل پراجیکٹ کو نقصان پہنچایا گیا ، نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس حکومتی انتقام کی نذر ہوگیا ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نارووال کو بھارت نہ سمجھے یہ پاکستان کا حصہ ہے ۔ کروڑوں روپے کا سامان ضائع کر دیا گیا ۔ حکومتی ناکامی کے بعد کھیلوں کے میدان ویران ہو رہے ہیں ۔
احسن اقبال نے کہا کہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 4،4 فٹ کی گھاس اگی ہوئی ہے ، شیشے ٹوٹ گئے ہیں ، قوم جان چکی ہے یہ لوگ حکومت نہیں چلا سکتے ۔
لیگی رہنما نے کہا کہ روبوٹ کی طرح تقریر کرنے والے ایک وزیر نے الزام لگایا تھا کہ حکومتی ناکامی کے باعث عالمی سطح پر بدنامی ہو رہی ہے ۔

تبصرے بند ہیں.