لاہور(ارسلان جاوید): پاکستان کرکٹ کے لئے ایک اور بری خبر ، نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے پاکستان کا دورہ ادھورا چھوڑنے کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنے دورہ پاکستان کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کے لئے 48 گھنٹے مانگے تھے۔
نیو نیوز کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا ہے کہ سیکورٹی خدشات کی وجہ پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرسکتی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کی طرف سے پاکستان نہ آنے کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ کے مداحوں کے لیے مایوس کن ہے لیکن موجودہ حالات میں کھلاڑیوں کی ذہنی حالت کو دیکھتے ہوئے یہ مشکل فیصلہ کیا گیا ۔
پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچز ورلڈ کپ کی تیاری کا حصہ تھے لیکن ایسے حالات میں جب کھلاڑی پر اعتماد نہیں ہیں تو پاکستان آنا تیاریوں کو متاثر کرے گا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنا تھا جس میں دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جانے تھے۔
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کی طرف سے دورہ منسوخ کرنے پر افسوس ہے۔
Disappointed with England, pulling out of their commitment & failing a member of their Cricket fraternity when it needed it most. Survive we will inshallah. A wake up call for Pak team to become the best team in the world for teams to line up to play them without making excuses.
— Ramiz Raja (@iramizraja) September 20, 2021
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنا تھا ۔آخری مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم 2005 میں پاکستان آئی تھی۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف سیریز کو یکطرفہ طور پر سکیورٹی وجہ بنا کر منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد وفاقی حکومت سمیت عوام نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.