لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار بدستور جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 82 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار662 ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 480 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ایک ہزار 367 تک جا پہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے سے کورونا کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 63 ہزار 181 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5.50 فیصد رہی۔
تبصرے بند ہیں.