تیاریاں مکمل ، کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے

182

 

اسلام آباد :ملک کے چاروں صوبوں کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کل ہوں گے۔  پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن، سندھ میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی میں اصل مقابلہ ہوگا۔

 

پنجاب میں تحریک انصاف، مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی سمیت دیگر جماعتوں نے کنٹونمنٹ بورڈز پر اپنی بالادستی قائم کرنے اور اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے زبردست انتخابی مہم چلائی جو گزشتہ شب ختم  ہوگئی۔

 

سندھ اور کراچی کے کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں اکثر حلقوں میں پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی ، ایم کیو ایم ، جماعت اسلامی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان ہی اصل مقابلے ہوں گے ۔

 

سب سے زیادہ پنجاب میں 20کنٹونمنٹ بورڈز کے 119وارڈز ہیں اور زیادہ تر وارڈز میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے درمیان ہی اصل میں انتخابی معرکے ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.