نتھیا گلی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تارکین وطن کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے تو وہ سرمایہ کاری کریں گے ۔ ٹیلنٹ کو مواقع نہ دینے سے وہ بیرون ملک چلا گیا ۔
نتھیا گلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا اثاثہ اوورسیز پاکستانی ہیں ، شوکت خانم کیلئے فنڈز اوورسیز پاکستانیوں سے اکٹھے کیے ۔ اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کو سمجھ سکتا ہوں ۔ حکومت کا کام عوام کی بہتری ہوتی ہے ۔ حکومت کو اپنا نہیں عوام کا فائدہ دیکھنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کا مطالبہ ہے ان کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں ، لوگ کراچی سے اٹھ کر دبئی میں پیسہ لگا رہے ہیں ۔ ملک تب امیر ہوتا ہے جب اس کے پاس دنیا کو بیچنے کیلئے چیزیں ہوں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑی ضرورت ملکی دولت میں اضافہ کرنا ہے ۔ ہم نے ایکسپورٹ بڑھانے کی کوشش ہی نہیں کی ، ایکسپورٹ بڑھے گی تو ملکی قرض اتارسکیں گے ۔ اپنی نوجوان آبادی کو نوکریاں دینی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر حملہ کرنے والے قانون کی بالا دستی نہیں چاہتے ۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.