الجزائر نے مراکش کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے

142

دبئی: الجزائر نے اپنے پڑوسی پر دشمنانہ کارروائیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق الجزائر کے وزیر خارجہ رمطان لعمامرۃ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اُن کے ملک نے مراکش سے سفارتی تعلقات منقطع کرکے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ مراکش کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطلب دونوں ملکوں کے باشندوں کو نقصان پہنچانا نہیں ہے ۔

رمطان لعمامرۃ نے کہا کہ مراکش کے ادارے الجزائر کی عوام ، سیاسی اور عسکری قیادت کیخلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مراکش کی جانب سے نفرت انگیز اور ورغلانے والی افواہوں کا پھیلانا اچھی بات نہیں ہے ۔

الجزائر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مراکش کی کارروائیوں میں اس وقت اضافہ ہوا جب اقوام متحدہ میں مراکش کے نمائندے نے قبائلی علاقے کی خود مختاری کا مطالبہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مراکش دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عہد و پیمان سے مکر گیا ہے ۔ اس طرح کی جارحانہ سرگرمیوں سے تعلقات میں مزید خرابی پیدا ہو گی ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.