امریکی محکمہ خارجہ کا 20 ممالک کیساتھ مل کر افغان طالبان سے بڑا مطالبہ 

181

 واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ نے 20 ممالک کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے متعلق بات کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ دستخط کنندہ ممالک افغان خواتین اور لڑکیوں کے حقِ تعلیم، روزگار اور آزادی نقل و حرکت کے متعلق تشویش کے شکار ہیں اور افغانستان میں اقتدار کے حامل افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے پر البانیہ، ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، ایکواڈور، ایل سلواڈور، ہونڈیوراس، گوئٹے مالا، جمہوریہ شمالی مقدونیہ، نیوزی لینڈ، ناروے، پیراگوئے، سینیگال، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے دستخط کیے ہیں۔

اعلامیے میں  کہا گیا ہے کہ افغانستان میں مستقبل کی حکومت پر قریبی نظر رکھی جائے گی تاکہ گذشتہ 20 برس میں افغان خواتین اور لڑکیوں کو جو حقوق حاصل ہوئے ہیں، وہ اْنھیں حاصل رہیں۔

تبصرے بند ہیں.