اسلام آباد : ملک بھر میں9ویں محرم الحرام کے جلوس اور مجالس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوگئے ۔
اسلام آباد ، کراچی اور پشاور سمیت ملک بھر میں نویں محرم الحرام پر مجالس عزا اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا تھا جو پرامن طریقے سے اپنی منازل پر پہنچ گئے ۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ اثناء عشری سے برآمد ہوا۔ عزادار نواسہ رسول سمیت شہدا کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے رہے۔
کراچی میں9 محرام الحرام کا جلوس مجلس عزا کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیان امام بارگا کھارادر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے راستوں پر سبیلوں اور نذر و نیاز کا اہتمام بھی کیا گیا۔
پشاور میں نویں محرم کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینہ ہال سے برآمد ہوا۔تمام جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے جلوسوں کے راستوں پر عزادران حضرت امام حسینؓ کیلئے سبیلوں کا انتظام کیا گیا تھا۔
ملک بھر میں شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجالس کا انعقاد بھی کیا گیا۔ کہیں دودھ اور پانی کی سبیلیں تو کہیں نذر و نیاز کا سلسلہ بھی جاری رہا۔
شہدائے کربلا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مجالس کابھی اہتمام کیا گیا۔ نو محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ میں بھی شبیح زلجناح کا جلوس برآمد ہوا۔ جلوس روایتی راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ ناصرالعزاء پر اختتام پذیر ہوا۔
تبصرے بند ہیں.