کابل ائیر پورٹ پر ہنگامہ آرائی میں کتنی اموات ہوئیں ؟ناقابل یقین تعداد سامنے آگئی 

248

کابل :ـطالبان کی کابل میںانٹری کے بعد امریکی فورسز اور سفارتکاروں کو لینے کیلئے پہنچنے والے امریکی طیارے نے جب کابل ائیر پورٹ سے اُڑان بھری تو ہزاروں کی تعداد میں وہاں موجود افغان شہریوں نے طیارے میں سوار ہونے کی کوشش کی جس میں کچھ افراد طیارے کیساتھ لٹک تو گئے لیکن کچھ بلندی پرجا کر زمین پر آ گرے اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز کیساتھ لٹک کر مرنے والوں کی تعداد تو تین بتائی جا رہی ہے لیکن کابل ائیر پورٹ پرہنگامہ آرائی سے تقریبا 40 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ،ملک سے باہر جانے کی کوشش اور جہاز پر سوار ہونے والے افراد میں خوب دھکم پیل ہوئی ،اس موقع پر وہاں موجود سکیورٹی فورسز نے لوگوں کو جہاز سے دور رہنے کیلئے فائرنگ کی ۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے جہا ز پر سوار ہونے ،دھکم پیل اور سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 40 افراد ہلا ک ہوئے ،امریکی فضائیہ کے مطابق ائیرپورٹ سے روانہ ہونے والے سی 17 کے لینڈنگ گیئر اور پہیے کے اطراف سے انسانی اعضا بھی ملے ہیں ،جن کی تحقیقات  کی جارہی ہیں ۔

امریکی سنٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے امریکیوں کے انخلاء کی کاروائیوں کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے وہاں کی صورتِ حال معلوم کرنے کے لئے ان فوجی لیڈروں سے بات کی ہے جو ایئرپورٹ کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.