دہلی کے سکولوں کو بم سے اُڑانے کی تیسری دھمکی

98

دہلی: بھارت کے شہر دہلی کے مختلف سکولوں کو سات دنوں میں تیسری بار بم حملے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق، دہلی پبلک سکول آر کے پورم کو دھمکی کا ای میل صبح 6 بجے کے قریب موصول ہوا، جس کے فوراً بعد پولیس کی ٹیم سکول پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں۔ اس دھمکی کا تعلق گزشتہ دو دنوں کے دوران دہلی کے دیگر اسکولوں کو بھی موصول ہونے والی دھمکیوں سے ہے۔

پولیس حکام کے مطابق، دھمکی دینے والے ای میل میں سکولوں کو بم سے اُڑانے کی بات کی گئی تھی، جس کے بعد سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ اس وقت پولیس اور دیگر حکام اسکولوں کی تلاشی لے رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دھمکیاں کتنی سنجیدہ ہیں۔

یہ واقعہ 9 دسمبر کے بعد پیش آیا جب دہلی کے 40 سے زائد سکولوں کو بم دھماکوں کی دھمکیاں دی گئی تھیں، جس کے بعد تمام سکول بند کر دیے گئے اور بچوں کو گھروں کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔ ان دھمکیوں کے نتیجے میں علاقے میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی اور والدین میں تشویش پھیل گئی تھی۔

تبصرے بند ہیں.