شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

194

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دیتے ہوئے 10 لاکھ روپےکےمچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما شرجمیل میمن کی ملک سے باہر جانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کوملک سے جانےکی اجازت دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا شرجیل میمن ملک سے باہر چلے گئےتوواپس نہیں آئیں گے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی بیٹی امریکا میں تعلیم حاصل کر رہی ہے، بیٹی سے ملنے کیلئے ملک سے باہر جانا ہے اجازت دی جائے، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے  کہا شرجیل میمن کے خلاف 2 ریفرنس زیرسماعت ہیں جبکہ غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری بھی جاری ہے۔

جس کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے اجازت مانگنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ٹرائل کورٹ جس دن سے اجازت دے اسی دن سے 30 دن شروع ہوں گے۔

عدالت نے شرجیل انعام میمن کو ملک سے باہر جانےکی اجازت دے دی اور 10 لاکھ روپےکےمچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.