شاہ محمود قریشی کی وزارت میں کرپشن کا انکشاف

169

اسلام آباد : شاہ محمود قریشی کی وزارت میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ میں 75 کروڑ 72لاکھ 83ہزار 347روپے کی خورد برد اور بے قاعدگو ں کا انکشاف ہوا ہے۔

 

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سال 2020-21 کی رپورٹ میں  اس بات کا انکشاف کیا گیاہے کہ وزارت خارجہ کو گرانٹ نمبر 48، 49 اور50 کے تحت مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کے  گئے تھے ۔ وزارت خارجہ کو مذکورہ منصوبوں اور پروگراموں کی تکمیل پر 75 کروڑ 72لاکھ 83ہزار 347روپے کی بچت ہوئی تھی جو اس نے قومی خزانہ میں جمع نہیں کروائی ہے ۔

 

رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے بچت کی گئی 75 کروڑ 72لاکھ 83ہزار 347روپے کی خطیررقم واپس قومی خزانہ میں  جمع کروانا تھی ،سرکاری قواعد و ضوابط کے مطابق تمام رقوم 15مئی 2020سے قبل واپس قومی خزانہ میں جمع کروانا ہوتی  ہیں۔ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود مذکورہ رقم قومی خزانے میں  جمع نہیں کروائی گئی ہے ۔

 

آڈٹ حکام کی بار بار ہدایت کے باوجود وزارت خارجہ مذکورہ رقم کے بارے میں  کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکی  ۔وزارت خارجہ کے پاس موجود یہ رقم کہاں اور کس کے پاس ہے ، کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے ۔آڈٹ حکام نے سختی کےساتھ ہدایت کی ہے کہ اس مسئلہ کو فوری طور پر حل کیا جائے اس کے باوجود یہ مسئلہ حل نہیں کیا  جا سکا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.