وزیرا علیٰ پنجاب کا سوڑا ڈیم کی سائٹ کا فضائی دورہ

178

ڈی جی خان : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقے کوہ سیلمان میں سوڑا ڈیم کی سائیٹ کا فضائی دورہ کیا ۔

نیو نیوز کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے سوڑا ڈیم کی سائٹ کا معائنہ کیا ۔ سیکرٹری آبپاشی نے وزیراعلی عثمان بزدار کو منصوبے کے بارے میں بریف کیا۔

سوڑا ڈیم کے منصوبے پر 5 ارب روپے لاگت آئے گی ۔ قبائلی علاقے اور تونسہ میں زراعت کو بےپناہ فائدہ ہوگا ۔ علاقے کے لوگوں کو آبپاشی کے لئے پانی وافر دستیاب ہوگا ۔ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی رود کوہیوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کےلئے مزید ڈیم کی سٹڈی جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.