کنگسٹن: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اگست سے کنگسٹن میں شروع ہو گا۔ پاکستانی ٹیم ان دنوں دورہ ویسٹ انڈیز پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
اس سے قبل قومی ٹیم چار ٹی 20 میچوں کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کر چکی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اگست تک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک کنگسٹن میں کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.