واشنگٹن: عالمی وبا سے تحفظ کی خاطر ویکسین تیار کرنے والی کمپنی فائزر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ تیسری خوراک زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔
فائزر کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسین کی تیسری خوراک پوری دنیا کو متاثر کرنے والی ڈیلٹا قسم سے بھی بہترین تحفظ مہیا کرتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے یہ بات ایک تحقیقی رپورٹ کے بعد کہی گئی ہے۔ تحقیق میں بوسٹر شاٹ سے اینٹی باڈیز کی شرح میں اضافے کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق تحقیقاتی نتائج سے ثابت ہوا ہے کہ تیسری خوراک سے ڈیلٹا کے خلاف 18 سے 55 سال کی عمر کے افراد میں اینٹی باڈیز کی سطح میں 5 گنا سے زیادہ اضافہ ہوجاتا ہے۔
اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 65 سے 85 سال کی عمر کے افراد میں بھی بوسٹر شاٹ کے مدافعتی ردعمل کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جو پہلے سے زیادہ ٹھوس اور دوسری خوراک کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ بہتر پایا گیا۔
65 سے 85 سال کی عمر کے افراد میں بھی بوسٹر شاٹ کے مدافعتی ردعمل کی جانچ پڑتال کی گئی تھی جو پہلے سے زیادہ ٹھوس اور دوسری خوراک کے مقابلے میں 11 گنا زیادہ بہتر قرار پایا۔
فائزر کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تیسری خوراک کے بعد ڈیلٹا سے تحفظ کی شرح میں دو خوراکوں کے مقابلے میں 100 گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس تحقیق کے نتائج کمپنی کی سہ ماہی آمدنی رپورٹ کے ساتھ جاری کیے گئے تھے۔ برآمد ہونے والے نتائج کو کسی طبی جریدے میں اشاعت کے لیے دیا جانا ابھی باقی ہے۔ اس تحقیق میں 18 سے 55 سال کی عمر کے 11 جب کہ 65 سے 85 سال کی عمر کے 12 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.