ٹک ٹاک کا صارفین کی سہولت کیلئے بہترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان

161

بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو سہولت دینے کیلئے بہترین فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک کی اس نئی سہولت کو ‘جمپس’ کا نام دیا گیا ہے۔ اس فیچر کی مدد ٹک ٹاک صارفین ویڈیوز میں منی ایپس کو ایمبیڈ کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاک پر یہ سہولت دی گئی ہے کہ صارفین کی جانب سے بنائی گئی کھانا پکانے کی ویڈیو میں ریسیپی ایپ ویشک کا لنک اس میں ایمبیڈ کر سکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فیچر سے ناظرین کو ٹک ٹاک کے اندر ہی ایک کلک کے ذریعے کھانے کی ترکیب دیکھنے کی سہولت میسر ہوگی۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فیچر ابھی فی الحال آزمائشی مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔ مزید ٹیسٹنگ کے بعد دیگر افراد کو بھی یہ سروس فراہم کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سنیپ چیٹ کی جانب سے بھی اپنی ویڈیوز کیلئے اس طرح کے فیچرز متعارف کرا چکا ہے۔

جب صارفین ٹک ٹاک میں جمپ فیچر کی حامل کسی ویڈیو کو دیکھیں گے تو ان کو سکرین کے نیچے ایک بٹن نظر آئے گا جس سے ایک نئی سکرین میں مواد کو اوپن ہو جائے گا۔

ٹک ٹاک حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس وقت ٹیبیلوگ، وکی پیڈیا اور ویشک کو اس فیچر کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.