کراچی : گزشتہ رات دنیا بھر میں واٹس ایپ، انسٹاگرام اور فیس بک کی سروسز میں فنی خرابی آ گئی تھی جس کے باعث صارفین کو ان ایپس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا تھا۔ پاکستان کے وقت کے مطابق رات گیارہ بجے شروع ہونے والی خرابی نے کئی گھنٹوں تک لاکھوں صارفین کو متاثر کیا۔
میٹا کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سروسز میں آنے والی خرابی کو دور کر لیا گیا ہے اور 99 فیصد سروسز بحال ہو چکی ہیں۔ ترجمان کے مطابق، اس فنی مسئلے کا حل تلاش کرنے کے بعد ایپس کے صارفین دوبارہ معمول کے مطابق سروسز کا استعمال کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ خرابی دنیا بھر میں مختلف خطوں میں دیکھی گئی تھی، تاہم اب تمام پلیٹ فارمز کی سروسز مکمل طور پر بحال ہو چکی ہیں اور صارفین کو مزید کسی مشکل کا سامنا نہیں ہے۔
تبصرے بند ہیں.