انسٹاگرام نے "ٹرائل ریلز” فیچر متعارف کرایا: مواد کی ابتدائی جانچ

79

 

اسلام آباد:انسٹاگرام نے ایک نیا فیچر "ٹرائل ریلز” متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد صارفین کو اپنے مواد کی ابتدائی جانچ کرنے اور اس کی کارکردگی دیکھنے کا موقع دینا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اپنی ریلز کو فالوورز کے علاوہ دیگر اکاؤنٹس سے شیئر کر سکتے ہیں تاکہ وہ اپنی پرفارمنس کا اندازہ لگا سکیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پروفیشنل اکاؤنٹ کی ضرورت ہوگی، حالانکہ چند عام صارفین کو بھی اس کی آزمائش کا موقع دیا جا رہا ہے۔ ٹرائل ریلز پہلے نان فالوورز کو دکھائی جائیں گی، اور اگر ریل اچھی پرفارمنس دے تو وہ خود بخود فالوورز تک پہنچا دی جائے گی۔

یہ فیچر مرحلہ وار عالمی سطح پر دستیاب ہوگا اور اس کی آزمائش کے بعد یہ تمام اہل صارفین کے لیے فراہم کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.