وزیراعظم کا اسلام آباد میں ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ

180

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا اسلام آباد  میں ریڑھی بان مارکیٹ کا دورہ کیا۔ وزیر اعظم نے خود گاڑی چلاتے ہوئے مارکیٹ کا جائزہ لیا اور شہریوں کو دیکھ کر وزیراعظم نے ہاتھ ہلایا۔

 

خیال رہے کہ رواں سال 2 مئی کو وزیراعظم  عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ عمران خان کے ساتھ وزیراعظم آفس کے عملے کا کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔

 

 

وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی اور عمران خان نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ کا دورہ کیا تھا،

 

عمران خان نے احساس ریڑھی بان مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور ریڑھی بانوں سے کاروبار کے حوالے سے استفسار کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے شجرکاری مہم کا بھی جائزہ لیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.