کراچی :ماضی کے لیجنڈری گلوکار عالمگیر کی طویل مدت بعد گانا گنگناتے ویڈیو منظر عام پر آگئی،اداکار عمران اشرف نے گاڑی میں سفر کرتے عالمگیر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انھیں مقبول ترین گانا ’کہہ دینا آنکھوں سے‘ گاتے سُنا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں عمران اشرف عالمگیر کو سراہتے بھی ہیں، اور گانا گانے میں ان کا ساتھ بھی دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کچھ عرصہ قبل عالمگیر نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کے بعد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ان کے گردے کا ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا۔
عالمگیر بیماری کے باعث امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایٹلانٹا میں اہل خانہ کے پاس چلے گئے تھے اور ان کے ڈائلاسز سمیت دیگر علاج وہیں پر ہو رہا تھا۔
تبصرے بند ہیں.